گلستانِ جوہر جانے والے شہریوں کے لیے متبادل راستہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے: میئر کراچی

کراچی: گلستانِ جوہر جانے والے شہریوں کے لیے متبادل راستے کی تعمیر کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کی تکمیل سے گلستانِ جوہر کی جانب سفر کرنے والے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، جبکہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

میئر کراچی کے مطابق منصوبے کے مختلف حصوں پر تعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہے اور متعلقہ ادارے اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں