حاجی محمد انتظار رانا کی قائم مقام صدر و چئیرمین سینیٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی صاحب کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت
کراچی: ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاولنگر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی244 حاجی محمد انتظار رانا نے قائم مقام صدر پاکستان و چئیرمین سینیٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی صاحب کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔
اس موقع پر حاجی محمد انتظار رانا کی سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادگان جناب سید عبدالقادر گیلانی صاحب (رکن قومی اسمبلی) اور جناب سید علی حیدر گیلانی صاحب(رکن پنجاب اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-II پنجاب اسمبلی) سے بھی ملاقات ہوئی۔
حاجی محمد انتظار رانا نے قائم مقام صدر و چئیرمین سینیٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی صاحب کو ضلع بہاولنگر کی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ حاجی محمدانتظار رانا کا کہنا تھا کہ بہاولنگر کے عوام کے دل ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوامی منشور کو گھر گھر پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر و چئیرمین سینیٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی صاحب نے جنوبی پنجاب اور بالخصوص بہاولنگر کے عہدیداران اور جیالوں کی قربانیوں اور نظریاتی وابستگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت عوامی مسائل کے حل، معاشی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
حاجی محمد انتظار رانا نے شاندار میزبانی اور تنظیمی سرپرستی پر قائم مقام صدر کا شکریہ ادا کیا۔
