معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

تعمیراتی شعبے سے وابستہ معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان (آباد) کا چیئرمین بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا۔

حنیف گوہر، گوہر بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین ہیں۔ ان کے بلا مقابلہ انتخاب کو تعمیراتی اور ترقیاتی شعبے سے وابستہ افراد کی جانب سے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیا جارہا ہے۔

حنیف گوہر کی نئی ذمہ داری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کا تعمیراتی اور املاک کا شعبہ معاشی سرگرمیوں، روزگار اور شہری ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

آباد تعمیراتی شعبے سے وابستہ بلڈرز اور ڈیولپرز کی نمائندہ تنظیم ہے۔ حنیف گوہر کو چیئرمین منتخب ہونے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں